19 اکتوبر 2012 - 20:30

ایڈوکیٹ سید شاکر رضوی کی نماز جنازہ علامہ سید اقبال رضوی سیکرٹری تبلیغات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی امامت میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لاہور کے شہریوں نے شرکت کی جن میں علمائے کرام ،وکلاء اور عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔

ابنا: نماز جنازہ کے بعد علامہ سید اقبال رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سخت الفاظ میں اس قتل کی مذمت کی اور کہا کہ دن دیہاڑے اس طرح دہشت گردوں کا مکمل اعتماد کے ساتھ ایک مایہ ناز وکیل کا قتل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کو حکومتی آشرباد حاصل ہے ،ہم کئی سالوں سے مسلسل یہ بات کہتے آرہے کہ دہشت گردوں کو پنجاب کے وزیروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کے کئی مثالیں ماضی قریب میں بھی سامنے آئیں ہیں اور ملکی میڈیا نے کئی پروگرام اس سلسلے میں نشر کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کو چند دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائے اور قاتل پنجاب حکومت کے پاس ہی ہیں اور ان کے وزیر قاتلوں کو پہچانتے ہیں.

.....

/169